مینگلور24 / دسمبر (ایس او نیوز) گجرات کے ویراول میں پوربندر ساحل سے217 ناٹیکل میل دوری پر منگلورو کی طرف سفر کر رہے تیل بردار تجارتی جہاز پر ڈرون سے حملہ ہونے کی خبر ہے۔
یونائٹیڈ کنگڈم میرین ٹریڈ آپریشنس کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق کچے تیل سے بھرا ہوا 'شیم پلوٹو' نامی تجارتی جہاز لائبیریا کے جھنڈے کے ساتھ سعودی عرب سے روانہ ہوا تھا اور نیو منگلورو پورٹ پہنچنے کے لئے ممبئی کے راستے پر سفر کر رہا تھا ۔ اس جہاز پر 21 ہندوستانی ملاح سوار ہیں۔ گجرات کے پاس بحیرہ عرب میں انڈین ایکسکلوزیو اکنامک ژون (ای ای زیڈ) سے ذرا دوری پر ڈرون حملے کے بعد جہاز میں آگ لگی جسے بجھا دیا گیا ہے۔ جہاز کو اچھا خاصہ نقصان پہنچنے کی خبر ہے مگر جہاز پر موجود تمام ملاح پوری طرح محفوظ ہیں ۔
تیل بردارجہاز پر ڈرون حملے کی اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈ کا جہاز وکرم مقام واردات تک پہنچ گیا اور متعلقہ جہاز کو ضروری امداد پہنچائی ۔ اس کے علاوہ ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز اور ہوائی جہاز نے بھی موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ اب اس تیل بردار جہاز کو مناسب تحفظ فراہم کرتے ہوئے ممبئی گودی تک لایا جا رہا ہے ۔
یاد رہے کہ بحراحمراور گجرات میں ویراول کے بحیرہ عرب کے درمیان 3,315 کلو میٹر کا فاصلہ ہے